کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 594
سے ثابت نہیں ہے۔ دیکھئے الحدیث:16ص37۔
محمد بن الحسن الشیبانی کے بارے میں راقم الحروف کا رسالہ"تائید ربانی اور ابن فرقد شیبانی" پڑھ لیں۔وما علینا الا البلاغ۔
(29؍رمضان 1429 ھ بمطابق 30؍ستمبر2008ء)(الحدیث : 54)
سر کے بال زمین میں دفن کرنے کی روایت
سوال: اس حدیث کے بارے میں تحقیق درکار ہے الحدیث میں شائع کر کے عند اللہ ماجور ہوں:
البدایہ والنہایہ مترجم نفیس اکیڈمی کراچی جلد پنجم صفحہ نمبر 522 میں یہ واقعہ مذکور ہے:
ماریہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ابراہیم نامی بیٹے کو جنم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساتویں روز اس کا عقیقہ کیا اور اس کا سر منڈایا اور اس کے سر کے بالوں کے برابر مساکین میں چاندی صدقہ کی اور آپ کے حکم سے ان کے بال زمین میں دفن کر دئیے گئے اور اس کا نام ابراہیم رکھا۔ کیا مذکورہ روایت صحیح ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیقہ کے روز بال منڈواکر زمین میں دفن کرنے کا حکم دیا ہے وضاحت فرمادیں۔
(محمد رمضان سلفی خطیب جامع بیت المکرم اہلحدیث ، عارف والا)
الجواب: یہ روایت البدایہ والنہایہ (عربی ج5ص264فی ذکر سراریہ ؍علیہ السلام) میں ا لواقدی:حدثنا یعقوب بن محمد بن ابی صعصعۃ عن عبد اللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی صعصعۃ کی سند سے مذکور ہے۔واقدی مشہور کذاب ہے۔ دیکھئے کتاب الجرح والتعدیل (8؍21)
عبد اللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی صعصعۃ تابعی تھے۔ دیکھئے تقریب التہذیب (3431)
نتیجہ : یہ روایت واقدی کی وجہ سے موضوع ہے۔(الحدیث:19)
تھوڑا کھانے کی فضیلت میں روایت
سوال: اس حدیث کے بارے میں تحقیق درکار ہے الحدیث میں شائع کر کے