کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 528
اللہ سے روایت ہے کہ(سیدنا)ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات کے بعد آگ لے جانے سے منع فرمایا تھا۔(مؤطا امام مالک رحمہ اللہ 1؍226۔ح532 وسند ہ صحیح ) یعنی سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے رشتہ داروں اور متعلقین کو وصیت فرمائی تھی کہ میرے مرنے کے بعد میرے ساتھ آگ لے کر نہ جانا۔(الحدیث:61) پکی قبریں بنانا منع ہے۔ سوال: ہمارے علاقے میں تقریباً ہر قبر پکی ہے۔کیا قبر پکی کرنے کی کوئی دلیل ہے؟(حاجی نذیر خان، دامان حضرو) الجواب: قبرپکی(پختہ)کرنے کی کوئی دلیل بھی شریعت میں موجود نہیں بلکہ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ: " نَهَى رَسُولُ اللّٰه صَلَّى اللّٰه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجَصَّصَ الْقَبْرُ وَأَنْ يقْعد عَلَيْهِ وَأَنْ يُبْنَى عَلَيْهِ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر پکی کرنے سے، اس پر بیٹھنے سے اور اس پر عمارت بنانے سے منع فرمایا۔ (صحیح مسلم:970،ترقیم دارالسلام:2245) امام شافعی رحمہ اللہ اور جمہور علماء کا یہی مسلک ہے کہ قبر پکی کرنا مکروہ (حرام )ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھئے شرح صحیح مسلم للنووی(ج1ص312درسی نسخہ)الموسوعۃ الفقہیہ(ج32ص250)اور ’’بدعات کا شرعی پوسٹ ماٹم‘‘ ص436۔(الحدیث :61) نماز جنازہ جہراًیا سراً؟ سوال: نماز جنازہ(الف)امام بآواز بلند پڑھے (قراءۃ، درود ،دعائیں)یا آہستہ پڑھے ، مسنون کیا ہے؟ (ب)شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بااہتمام پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟ (ج) نماز جنازہ کے موقع پر طاق صفیں بنانا ضروری ہے یا مستحب؟ (د)عورت اور غیر شادی شدہ کی میت پر دعا(نماز جنازہ)میں الفاظ "وزوجاً خيراً من زوجه "کو ترک کرنا شرعاً کیسا ہے؟(محمد صدیق سلفی ضلع ایبٹ آباد )