کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 502
6: خالد بن معدان رحمہ اللہ ( تابعی ، متوفی 103ھ) سونے سے پہلے سورۃ السجدۃ او ر سورۃ الملک ضرور پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ دو سورتیں پڑھنے والے کی سفارش کریں گی اور اسے عذاب قبر سے بچائیں گی ۔( مسنددارمی 2؍455 ح3413 وسندہ حسن ، اضواء المصابیح ح 2176ب) یہ روایت دارمی (من الحذاق) کی عبداللہ بن صالح کاتب اللیث سے روایت ہونے کی وجہ سے حسن ہے ،صحیح حسن کی دو قسمیں انتہائی اہم ہیں : (1) صحیح لذاتہ (2) حسن لذاتہ صحیح حدیث کی طرح حسن حدیث بھی حجت ہوتی ہے ، خلاصۃ التحقیق : سونے سے پہلے سورہ ٔتبارک پڑھنا صحیح ہے اور موجب ثواب ہے ۔ (الحدیث:4) پانی پینے کے بعد کی دعا سوال: کیا پانی پینے کے بعد کوئی خاص دعا ثابت ہے؟ درج ذیل الفاظ پڑھنے کیسے ہیں ؟ " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَقَانَا عَذْبًا فُراتًا بِرَحْمَتِهِ وَلَمْ يَجْعَلْهُ مِلْحًا أُجَاجًا بِذُنُوبِنَا " ( حمد وثنا اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں اپنی رحمت سے میٹھا خوش گوار پانی پلایااور ہمارے گناہوں کی وجہ سے اسے کھارا نمکین نہیں بنایا ( حوالہ مجھے یاد نہیں ) تحقیق کرکے جواب دیں۔ جزاکم اللہ خیراً ( ابو محمد تنویر الدین سلفی ، ستیانہ بنگلہ) الجواب: ابن ابی حاتم الرازمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : " حدثنا ابي: حدثنا عثمان بن سعيد بن مرة: حدثنا فضيل بن مرزوق عن جابر عن ابي جعفر عن النبي صلي اللّٰه عليه وسلم: كَانَ رَسُولُ اللّٰه صَلَّى اللّٰه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا شَرِبَ الْمَاءَ , قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَقَانَا عَذْبًا فُراتًا بِرَحْمَتِهِ وَلَمْ يَجْعَلْهُ مِلْحًا أُجَاجًا بِذُنُوبِنَا " (تفسیر ابن کثیر 6؍105، الواقعہ :70) جابر سے مراد جابر بن یزید الجعفی ہے اور اس کی سند سے یہ روایت درج ذیل کتابوں میں بھی موجود ہے : حلیۃ الاولیاء ( 8؍137،وفی سندہ تصحیف ) کتاب الشکر لابن ابی الدنیا (70)