کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 497
وقت یسین پڑھے تو اسے شام تک آسانی عطا ہوگی ۔اور جو شخص رات کے وقت یسین پڑھے تو اسے صبح تک آسانی عطا ہوگی (یعنی اس کے دن ورات آرام وراحت سے گزریں گے۔) ( سنن الدارمی 1؍ 457 ح 3422 دوسرا نسخہ :3462 وسندہ حسن) اس روایت کے راویوں کا مختصر تعارف درج ذیل ہے: عمروبن زرارہ : ثقة ثبت ( تقریب التہذیب :5032) عبدالوھاب الثقفی : ثقة تغير قبل موته بثلاث سنين ( التقريب :٤٢٦١) لكنه ماضر تغيره حديثه فانه ماحدث بحديث في زمن التغير ۔( میزان الاعتدال 2؍681) 3)راشد بن نجیح الحمانی : صدوق ربما اخطا ۔( تقريب التهذيب : ١٨٥٧) وحسن له البوصيري۔ ( زوائد ابن ماجه :٣٣٧١) یہ حسن الحدیث راوی تھے ۔ 4)شہر بن حوشب فیہ راوی ہیں، جمہور محدثین نے ان کی توثیق کی ہے ۔ ( کما حققتہ فی کتابی : تخریج النھایہ فی الفتن والملاحم ص 119،120) حافظ ابن کثیر ان کی ایک روایت کو حسن کہتے ہیں۔ ( مسند الفاروق ج 1ص 228) میری تحقیق میں یہ راوی حسن الحدیث ہیں ۔واللہ اعلم خلاصہ یہ کہ سند حسن لذاتہ ہے۔ (الحدیث :17) نیز دیکھئے ما ہنامہ شہادت اسلام آباد ، جنوری 2003ء سورۂ ملک اور عذاب قبر سوال: کیا سورۂ ملک کی تلاوت عذاب قبر سے نجات دلائے گی ؟ صحیح احادیث کے حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔ ( سید جاوید مسعود غزنوی ، اٹک ) الجواب: سورہ ملک (67۔تَبَارَ‌كَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ۔۔۔الخ ) کی فضیلت میں درج ذیل احادیث مروی ہیں۔