کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 486
آیت الکرسی پڑھنا بھی ثابت ہے۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے : وقاية الانسان من الجن والشيطان للشيخ وحيد عبدالسلام بالي اور الصارم البتار في التصد ي للسحرة الاشرار ( شہادت ،جولائی 1999)
تنبیہ : اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے ۔اس سلسلے میں اس کا مطالعہ مفید رہےگا ۔ (ان شاء اللہ)
سو دفعہ درود پڑھنا
سوال: کیا درود پڑھنے کے لیے دن میں 100 بار پڑھنے کی تخصیص ہے ؟ اگر ہے تو حوالہ درکار ہے ۔ ( حبیب اللہ پشاور )
الجواب: سو دفعہ پڑھنے والی ضعیف ومردود روایات المعجم الصغیر للطبرانی (ج 2ص 48ح 915) الترغیب والترہیب ( ج 2ص 495 ) اور اتحاف المتقین (ج 5ص 51) وغیرہ میں موجود ہیں ۔الزبیدی نے "وهو حديث حسن " قرار دیا ہے (!)
لہذا سو دفعہ کی قید کے بغیر ہر مسلمان کو چاہیے کہ کثرت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :( مَنْ صَلَّى عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى اللّٰه عَلَيْهِ عَشْرًا ) ’’جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے تو اللہ اس پر دس دفعہ رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘ (صحیح مسلم ح 408) ( شہادت جنوری 2003)
استخارہ کب اور کتنے دن کرناہے؟
سوال: استخارہ کتنے روز کرنا مسنون ہے؟استخارہ کن امور میں مستحب ہے؟
حدیث : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو فرمایا : جب تم کسی کام کو کرنے لگو تو اپنے رب سے سات مرتبہ استخارہ کرو ،پھر جس بات پر دل مطمئن ہوجائے اسے اختیار کرو، اسی میں خیر ہوگی ۔یہ حدیث ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب اذکار مسنونہ میں ابن السنی