کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 485
اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ کا اس روایت کو حارث بن مسلم کی جہالت کی وجہ سے ضعیف قررادینا صحیح نہیں ہے بلکہ یہ روایت حسن لذاتہ ہے۔ ( شہادت ، جنوری 2003) کالے علم سے بچنے کا طریقہ سوال: کیا کالا علم واقعی موجود ہے اس کا اثر ہوتا ہے یانہیں ،اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟ ( عبدالقادر ، دیپالپور) الجواب: کالا علم جادو کو کہا جاتا ہے ۔ جادو کا جزئی وعارضی اثر ہونا قرآن وحدیث سے ثابت ہے ۔ مصری جادوگروں کی پھینکی ہوئی رسیوں اور لاٹھیوں کے بارے میں موسی علیہ السلام نے یہ خیال کیا تھا کہ یہ( سانپ )دوڑ رہے ہیں ۔لہذا موسی علیہ السلام نے خوف محسوس کیا۔ ( دیکھئے سورۃ طہ :66،67 وغیرہ ) جادو سے بچنے کے لیے معوذتین ، آیت الکرسی اور دیگر مسنون دعائیں پڑھیں۔ ( شہادت ،اکتوبر 1999ء) جنات سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ سوال: جنات کے بارے میں قرآن کی سورت (جن ) میں ذکر ملتا ہے لیکن کیا جنات کی طاقت انسان سے زیادہ ہے اور ایک باعمل مسلمان جنات سے آخر کیونکر محفوظ رہ سکتا ہے۔ان جنات کے علاوہ بلاؤں اور پریوں کو بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے ۔ایک اور قسم کی مخلوق ہے جو کہ گہری نیند میں صرف اور صرف انسان کا گلہ اس طرح دباتی ہے کہ چیخ کی آواز بھی کوئی نہیں سن سکتا ،کیا قرآن وسنت کی روشنی میں مندرجہ بالا مخلوق کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے؟ ( منظور الہٰی ، راوالپنڈی ) الجواب: جنات وشیاطین کے شر سے بچنے کے لیے سورۃ البقرۃ پڑھنی چاہیے ۔ دیکھئے صحیح مسلم ج(780) عربی نسخہ (1؍539) صلوۃ المسافرین (ب 29)