کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 482
الجواب: اس روایت کی بہت سی سندیں ہیں جن میں سے دو سندوں پر کلام درج ذیل ہیں :
پہلی سند : کتاب الدعاء الطبرانی میں ہے :" حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، وَالْحَضْرَمِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ حَبِيبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللّٰه بْنِ عُمَرَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُمَرَ، رَضِيَ اللّٰه عَنْهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰه صَلَّى اللّٰه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( مَنْ دَخَلَ سُوقًا مِنَ الْأَسْوَاقِ فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، ۔۔۔۔۔) الخ ( رقم الحدیث :792، 793)
یہ سند د و وجہ سے ضعیف ہے:
1: ابو خالد الاحمر مدلس تھے۔ ( دیکھئے جزء القراۃ للبخاری بتحقیقی :267)
اور یہ روایت معنعن (عن سے) ہے ۔ مدلس کی معنعن روایت ضعیف ہوتی ہے ۔
2: امام علی بن عبداللہ المدینی نے مسند عمر میں لکھا ہے کہ ابو خالد الاحمر نے مہاجرین حبیب سے ملاقات نہیں کی ہے ۔ ( مسند الفاروق لابن کثیر ج 2 ص642 حدیث فی تضعیف ثواب تو حید اللہ وذکرہ ) یعنی یہ سند منقطع ہے ۔
معلوم ہوا کہ یہ سند ضعیف ہے ۔یہاں پر یہ بات انتہائی عجیب وغریب ہے کہ شیخ سلیم الہلالی نے اس ضعیف ومنقطع روایت کو "وهو اسناد حسن لذاته " لکھ دیا ہے ! ( عجالۃ الراغب المتمنی ج 1ص 239 ح 183)
اس ضعیف سند کو " اسناد حسن لذاته " کہنا یا لکھنا سرے سے باطل ومردود ہے ۔
دوسری سند : مستدرک الحاکم میں ہے :
" ثنا مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ عَبْدِ اللّٰه بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰه عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰه صَلَّى اللّٰه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ دَخَلَ السُّوقَ فَبَاعَ فِيهَا وَاشْتَرَى، فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰه ۔۔۔۔الخ "