کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 47
(حاشیۃ طلیعہ التنکیل بمافی تانیب الکوثری من الاباطیل ج1 ص 31 وسندہ قوی) 3۔حسام الدین القدوسی نے کوثری پر جرح کی اور کہا:"فيخلق لهم من المحاسن والدفاع....." پس وہ ان لوگوں کی خوبیاں اور دفاع گھڑتا ہے۔(دیکھئے مقدمۃ الانتقاء لابن عبدالبر ص3) 4۔امام عبدالرحمان بن یحییٰ المعلمی رحمہ اللہ نے کوثری پر جر ح کی اور حق کا دفاع کیا۔ دیکھئے التنکیل بمافی تأنیب الکوثری من الاباطیل للیمانی رحمہ اللّٰه 5۔احمد بن محمد بن الصدیق الغماری نے کوثری کے بارے میں کہا:"وانه شيطان" اوربے شک وہ شیطان ہے۔(بیان تلبیس المفتری محمد زاہد الکوثری ص124) اور کہا:"ھذا الدجال "یہ دجال(بیان تلبیس المفتری محمد زاہد الکوثری، ص139) 6۔شیخ محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ نے کہا:کیونکہ کوثری اپنے بہت سے حوالوں میں قابل اعتماد نہیں،وہ تدلیس کرتا تھا۔(سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ 8؍361 ح3897) علامہ البانی رحمہ اللہ نے کوثری کو اہل سنت اور اہل حدیث کا شدید دشمن قرار دیا ہے۔دیکھئے سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ (6؍1272 ح3000) اور نقل روایت میں غیر امین(یعنی ضعیف اور ساقط العدالت) قرار دیا۔(الضعیفہ 1؍44ح25) علامہ البانی رحمہ اللہ نے کہا: "وإنه على سعة إطلاعه وعلمه مدلس صاحب هوى " بے شک وہ(کوثری) وسعت علم اور اطلاع کے باوجود مدلس اور بدعتی ہے۔(الضعیفہ 3؍356 ض1211) 7۔شیخ عبدالمحسن العباد کے صاحبزادے عبدالرزاق المدنی حفظہ اللہ نے کہا: محمد زاہد کوثری ہمارے زمانے میں جہمیت کاقائد ہے۔ (القول السدید فی الرد علی من أنکر تقسیم التوحید ، مقدمہ ص14، بحوالہ المکتبۃ الشاملۃ) 8۔محمد بہجہ البیطار علامۃ الشام(متوفی 1396ھ) نے کہا: "الكوثري المحرف لآيات الكتاب المجيد" قرآن کی آیات کا محرف:کوثری