کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 469
( دیکھئے اتحاف المہرۃ (6؍259 رقم :648) ( شہادت ،اکتوبر 1999) تعزیت میں اجتماعی دعا کی حیثیت سوال: کیا بر موقع تعزیت مروجہ اجتماعی دعا( ایک ساتھ ہاتھ اٹھاکر) قرآن وحدیث صحیح سے ثابت ہے؟ ( تنویر سلفی، ضلع ایبٹ آباد ) الجواب: ثابت نہیں ہے، لہذا یہ بدعت ہے۔ ( شہادت اکتوبر، 2001) یہ ایک ایسی بدعت ہے جو روز بروز عام ہورہی ہے، لہذا اس سے اجتناب کرتے ہوئے احسن طریقے سے دوسرے لوگوں کو سمجھانا چاہیے ۔ خطبہ ٔنکاح کے بعد اجتماعی دعا سوال: انعقاد نکاح کے اختتام پر ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کی حیثیت دعا کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ نیز اس موقع پر مسنون دعا کون سی ہے ؟ ( محمد صدیق،ایبٹ آباد) الجواب: انعقاد نکاح کے اختتام پر مروجہ دعا کی کوئی دلیل مجھے معلوم نہیں ہے ۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے جب نکاح کیا تو معلوم ہونے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :( بَارَكَ اللّٰه لَك، ۔۔۔الخ) ( صحیح البخاری :5155 واللفظ لہ ،صحیح مسلم :79؍ 1427 وترقیم دارالسلام :3490) اسی مفہوم کی دعائیں بھی ہیں مثلا:( بَارَكَ اللّٰه لَك، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ) ( سنن ابی داود :2130، واللفظ لہ ۔ الترمذی :1091 وقال: حدیث حسن صحیح ، وابن ماجہ :1905 وصححہ ابن حبان والحاکم ووافقہ الذہبی ۔) ( شہادت ،اپریل 2004ء) دعا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ سوال: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے دعا مانگنا جائز ہے؟ ( ایک بہن ٹنڈآدم سندھ)