کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 447
اس صحیح حدیث کے خلاف یہ بے سند ،ضعیف ومردود روایتیں سرے سے مردود ہیں۔
سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ نے (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد) جمعہ کے دن ، مسجد میں خطبہ کے دوران میں آکر دو رکعتیں پڑھیں ۔ بعض مروانی سپاہیوں نے انھیں منع کرنے کی کوشش کی مگر انھوں نے فرمایا :’’ میں ان دو رکعتوں کو کس طرح چھوڑسکتا ہوں جب کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ۔۔۔‘‘
( جزء رفع الیدین :162، وسندہ حسن ،سنن ابی داؤد:1675،سنن الترمذی :511 وقال :" حسن صحیح ")
حالت خطبہ میں آپس میں باتیں کرنے کی ممانعت کے لیے دیکھئے صحیح بخاری (934)وصحیح مسلم (851)
ابن عون رحمہ اللہ نے فرمایا : حسن (بصری رحمہ اللہ ) آتے اور امام ( جمعہ کا ) خطبہ دے رہا ہوتا تھا تو وہ دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ج2ص 111 ح 5165وسندہ صحیح)
وما علينا الاا لبلاغ (4؍محرم 1427ھ) (الحدیث :24)
خطبۂ جمعہ کے لیے آنے والا دو رکعتیں پڑھے
سوال: اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی خطبہ جمعہ کے وقت مسجد میں آتے تھے تو اصحاب رسول دو رکعت پڑھ کر بیٹھتے تھے ۔ حدیث سے ثابت کریں ! (ماسٹر فضل دیوبندی ، بذریعہ ثناءاللہ مکی ۔ گوجرانوالہ)
الجواب: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جمعہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا۔آپ نے فرمایا: کیا تو نے نماز پڑھی ؟ اس نے کہا : نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:پس دو رکعتیں پڑھو۔ صحیح البخاری :931 وصحیح مسلم :875)
سیدنا جابر بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبے میں فرمایا: اگر تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن (جمعہ پڑھنے کے لیے ) آئے اور امام ( خطبے کے لیے) نکل چکا ہو تو وہ شخص دو رکعتیں پڑھے۔(صحیح مسلم: 57؍875 واللفظ لہ وصحیح بخاری :1166)
سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن آئے ، مروان (بن الحکم) خطبہ دے رہے تھا۔