کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 444
جمعہ کا بیان خطبۂ مسنونہ اور بعض مروج الفاظ سوال: مسنون خطبہ میں الفاظ "ونؤمن به ونتوكل عليه "اور " ونشهد ان لا__ونشهد ان محمدا ۔۔۔ " حدیث صحیح ثابت ہیں؟ ( تنویر سلفی،ضلع ایبٹ آباد ) الجواب: یہ الفاظ ثابت نہیں ہیں ۔( شہادت ،اکتوبر 2001) خطبۂ جمعہ میں اشعار پڑھنا سوال: خطبۂ جمعہ ( دوران تقریر) میں اشعار پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟( تنویر سلفی،ضلع ایبٹ آباد) الجواب: اگر اشعار صحیح ہوں ۔ کتاب وسنت کے مطابق ہوں تو انھیں خطبہ وغیرہ میں پڑھنا جائز ہے ۔ ( شہادت ، اکتوبر 2001ء) اختلافی مسائل پر خطبات سوال: مقلدین سے جو محدثین کے اختلافی مسائل ہیں، ان پر خطبہ پڑھنا کیسا ہے جب کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز ان کی مسجد میں جاتی ہو اور اچانک کسی فتنہ کا خدشہ ہو۔ (محمد منور بن ذکی ۔ریاض سعودی عرب ) الجواب: مسجد کی کمیٹی اور مقتدیوں کے مشورے کے مطابق اختلافی مسائل پر عند الضرورت خطبہ جائز ہے تاہم بہتر یہی ہے کہ ترغیب وترہیب اور اتباع کتاب وسنت پر خطبہ ہو۔(شہادت ،اگست 2001) دوران خطبہ میں سلام کا جواب دینا سوال: جب خطیب خطبہ جمعہ دے رہا ہوتو کوئی آدمی آکر سلام عرض کرے تو کیا