کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 435
( مصنف ابن ابی شیبہ 2؍6ح4225 وسندہ ضعیف ، ونصب الرایہ ج2 ص178،الدرایہ ص 164)
اس قول کی سند عطیہ العوفی (ضعیف ومدلس ) کی وجہ سے ضعیف ہے۔
دوسرے یہ کہ اس قول میں بھی وجوب یا فرضیت کی صراحت نہیں ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے :اللہ تعالیٰ نے ہم پر سجدۂ تلاوت فرض نہیں کیا سوائے اس کے کہ ہم اپنی مرضی سے یہ سجدہ کریں۔(صحیح البخاری 1؍147 ح1077، تغلیق التعلیق 2؍413، 414)
خلاصہ یہ ہے کہ سجدۂ تلاوت سنت ہے، فرض یا واجب نہیں۔ ( شہادت ، مئی 1999ء)