کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 406
متعدد کتابیں شائع ہوئیں ہیں ۔‘‘ ( قلمی ص1)
جسے دارالسلام لاہور کے "مصححین " نے درج ذیل الفاظ میں شائع کردیا:
’’ نماز کی اس اہمیت کے پیش نظر بہت سے ائمہ مسلمین نے نماز کے موضوع پر متعدد کتابیں لکھی ہیں مثلا ابونعیم الفضل بن دکین رحمہ اللہ ( متوفی 218ھ) اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ (متوفی 241) کی کتاب الصلوۃ وغیرہ۔علاوہ ازیں عصر حاضر میں بھی اردو اور علاقائی زبانوں میں متعدد کتابیں شائع ہوئی ہیں ۔‘‘ (نماز نبوی ص18)
اس پیراگراف میں ’’اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ( متوفی 241)‘‘ کے الفاظ دارالسلام کے مصححین کا اضافہ ہیں جن سے راقم الحروف بری الذمہ ہے۔
( بعد میں) مدیر مکتبہ دارالسلام نے اس عبارت مذکورہ کے بارے میں اپنے پیڈ پر لکھ کردیا کہ ’’تسامح کی وجہ سے چھپ گئی ، جس پرادارہ مقدمۃ التحقیق کے مؤلف سے معذرت خواہ ہے، عبدالعظیم اسد،دارالسلام لاہور2000؍8۔18)‘‘
اس معذرت نامہ کی اصل میرے پاس محفوظ ہے۔ دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو (5ص22)
فائدہ : بعد میں دارالسلام والوں نے اس غلطی کی اصلاح کردی اور اضافہ شدہ الفاظ کو حذف کردیا۔ جزاہم اللّٰه خیرا
( دیکھئے نماز نبوی (تصحیح وتخریج سے مزین جدید ایڈیشن ) (الحدیث :28)
فرض نمازیں اور ان کی رکعات
سوال: دن رات میں کتنی نمازیں فرض ہیں ؟ قرآن وحدیث سے جواب دیں ۔ (فیاض خان دامانوی ، بریڈ فورڈ)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: ( فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللّٰه فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِهِمْ، وَلَيْلَتِهِمْ) پس انہیں بتاؤ اللہ نے ان پر دن رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں ۔ ( صحیح البخاری :7372 وصحیح مسلم 121؍19)