کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 404
الجواب: ایسی نماز کا دوبارہ پڑھنا ثابت نہیں ہے، لہذا نماز ہوگئی ہے دوبارہ لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔ ( شہادت ، دسمبر 2003ء) صلوٰۃ المسلمین پر ایک نظر سوال: مسعود احمد صاحب کی تصنیف ’’ صلوۃ المسلمین ‘‘ پر ڈنکے کی چوٹ پر عمل کیا جارہا ہے ،کیا مذکورہ کتاب پر عمل پیرا ہوا جاسکتا ہے ؟ مذکور ہ کتاب میں جو جو مسائل ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ کیا وہ مستند ترین ہیں ؟ ( عبدالستار سومرو کراچی۔) الجواب: مسعود احمد خارجی تکفیری کی تصنیف ’’ صلوۃ المسلمین ‘‘ دو قسم کی مرویات پر مشتمل ہے: صحیح وحسن احادیث یہ روایات انھوں نے اہل حدیث محققین ودیگر علماء مثلا حافظ ابن حجر عسقلانی ، علامہ شوکانی اور شیخ البانی رحمہم اللہ وغیرہم ہم سے صراحتا نقل کر رکھی ہیں ۔ والحمد للہ ضعیف ومردود روایات مثلا ’’ صلوۃ المسلمین‘‘ اشاعت پنجم (ص305تا 307) ایک قنوت موجود(لکھا ہوا) ہے جسے مسعود صاحب نے مصنف عبدالرزاق(ج 3ص116) سے نقل کرکے ’’ سندہ صحیح ‘‘ لکھ رکھا ہے ۔ مصنف عبدالرزاق میں اس کی سند ’’ عن معمر عن عمروعن الحسن‘‘ الخ منقول ہے۔ ( دیکھئے مصنف عبدالرزاق ح4982) عمر و سے مراد عمرو بن عبید ہے۔ دیکھئےمصنف عبدالرزاق (19985) اور تہذیب الکمال (ج 14ص276) عمر وبن عبید المعتزلی سخت مجروح تھا۔اسے یونس بن عبید، حمید الطویل ، عوف الاعرابی ،ابن عون اور ایوب السختیانی نے کذاب قرار دیا۔ حمید الطویل نے کہا کہ وہ حسن بصری پر جھوٹ بولتا ہے۔ابو حاتم الرازی اور الفلاس وغیرہما نے اسے متروک قراردیا ہے ۔