کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 403
مستدرک الحاکم (1؍255 ح 936) وصححہ علی شرط مسلم ووافقہ الذہبی اس کی سند حسن لذاتہ ہے لیکن سورۃ الغاشیۃ کے ساتھ خاص کر اس دعا کا پڑھنا ثابت نہیں ہے۔ ( شہادت ،اکتوبر 2003) قراءت کی غلطی کا نماز پر اثر سوال: نماز میں قراءت کی کس قسم کی غلطیوں سے نماز فاسد ہوجاتی ہے ؟ مثلا درمیان میں حرف چھوڑنا ،ایک کی جگہ دوسرا حرف بولنا ، زیر زبر کی غلطی ۔ ( سید عبدالناصر،ضلع مردان ) الجواب : اس سلسلے میں دلیل کے لیے قاری حضرات سے رابطہ قائم کریں ۔ راقم الحروف کی تحقیق میں اگر نادانستہ غلطی ہوجائے تو۔(لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُم بِهِ ) (الاحزاب :5) کی رو سے نماز فاسد نہیں ہوتی ۔واللہ اعلم ( شہادت ، دسمبر 2001) ہر تکبیر پر رفع یدین کرنا؟ سوال: نماز کے اندر ہر تکبیر کے وقت رفع الیدین کرنا سنت ہے یا نہیں ؟ کیونکہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کا موقف تھا کہ ہر تکبیر پر رفع الیدین کرنا سنت ہے ، (ایک سائل ) الجواب: اس سلسلہ کی تمام روایات ضعیف ہیں۔ شیخ صاحب رحمہ اللہ کو اس مسئلہ میں تسامح ہوا ہے ۔ تاہم یاد رہے کہ صحیح حدیث سے یہ ثابت ہے کہ رکوع سے پہلے ہر تکبیر پر رفع یدین کرنا چاہیے ۔ دیکھئے سنن ابی داود (722 بتحقیقی وھو حدیث صحیح ) ( شہادت جو لائی 2001) سجدۂ سہو رہ جائے تو نماز کا حکم ؟ سوال : امام تین رکعت پڑھ کر بھول گیا پھر بیٹھ گیا ،مقتدی نے لقمہ دیا پھر امام کھڑا ہوگیا اور رکعت پوری کردی اور سجدۂ سہو نہیں یا، اس نماز کا کیا حکم ہے َ؟ امام اور قتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے لوٹائی جائے یا نہیں؟ (ظفر اقبال ،کامرہ)