کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 374
روایت کے تمام شواہد ضعیف ہیں ۔ تنبیہ : شیخ البانی ’’مسائل احمد واسحاق‘‘لاسحاق بن منصور المروزی سے اس کا ایک شاہد لائے ہیں ۔ (دیکھئے الصحیحہ ج 3ص185 ح 188) جس پر دو طرح سے کلام ہے: اسحاق بن منصور تک صحیح سند مطلوب ہے ۔ مطبوعہ مسائل احمد واسحاق میں یہ روایت نہیں ملی۔ عبدالعزیز بن رفیع کی عبداللہ بن مغفل سے ملاقات کا ثبوت مطلوب ہے ۔مختصر یہ کہ یہ روایت اپنے تمام شواہد کے ساتھ ضعیف ہے۔ (شہادت جنوری 2003) رکوع اور سجدے میں مختلف دعائیں کرنا سوال: رکوع اور سجدہ میں صرف ایک ہی دعا پڑھ سکتے ہیں یا دو تین اکھٹی بھی ملا کر پڑھ سکتے ہیں ۔ مثلاً سبحان ربی الاعلی اور سبحانک اللہم ۔۔۔اکھٹی پڑھ سکتے ہیں؟ (ظفر اقبال ، شکر گڑھ) الجواب: مسنون دعائیں پڑھنا جائز ہے چاہے ایک ہو یا کئی ۔واللہ اعلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تشہد کی دعا کے بارے میں فرمایا: (ثُمَّ لِيَتَخَيَّرْ مِنَ الدُّعَاءِ أَعْجَبَهُ إِلَيْهِ فَيَدْعُو) پھر اسے جو دعا پسند ہو،اسے اختیار کرکے پڑھے ۔(صحیح بخاری :835) (شہادت ، اگست 2000) رکوع کے بعد ہاتھوں کی کیفیت سوال: جب آدمی رکوع سے اٹھے تو ہاتھ کہاں رکھے ؟ ( صبغت اللہ محمدی) الجواب: رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد نمازی ہاتھ باندھے یا کھلے رکھے ،اس کے بارے میں علماء کے دو موقف ہیں: ہاتھ باندھ لے۔