کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 313
کے نتیجے میں حضرو میں ان کا سیل (Cell)مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔ مسعود احمد صاحب کے مبایعین نے بیعت توڑدی اور جماعت اہل حدیث میں شامل ہو گئے۔ والحمد للہ مسعود صاحب کے رد میں میرےدینی بھائی محترم ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ الدامانوی کی کتاب’’الفرقۃ الجدیدہ‘‘اور وقار علی شاہ کی’’جماعت التکفیر ‘‘(دونوں حصے)مطالعہ کریں۔(شہادت مارچ 2000ء) سوال: اگر ان سکتات پر عمل نہ کیا جائے تو کیا نماز ہو جائے گی؟(عبد الستار سومرو، کراچی) الجواب: نماز تو ہو جائے گی، ان شاء اللہ تعالیٰ ، لیکن بہتر یہی ہے کہ یہ سکتات کئے جائیں۔(شہادت، مارچ 2000ء) نماز میں ہاتھ کہاں باندھے جائیں؟ سوال: درج ذیل احادیث کے بارے میں تفصیل سے بتائیں کہ ان کی اسنادی حیثیت کیا ہے۔ عن وائل بن حجر قال: رايت النبي صلي اللّٰه عليه وسلم يضع يمينه على شماله في الصلاة تحت السرة۔(مصنف ابن ابی شیبہ1؍390) عن علي قال: سنة الصلاة وضع الايدی تحت السرة ۔(ابن ابی شیبہ1؍391،مسند احمد 1؍110ح 875) وعن أنس قال : ثلاث من أخلاق النبوة : تعجيل الإفطار ، وتأخير السحور ، ووضع اليد اليمنى على اليسرى في الصلاة تحت السرة (الجوہر النقی 2؍32)بحوالہ ابن حزم المحلیٰ 4؍113) "عن أبي هريرة قال : وضع الكف على الكف في الصلاة تحت السرة" (الجوہر النقی 2؍32،بحوالہ ابن حزم) عن إبراهيم النخعی قال: يضع يمينَهُ على شِماله في الصلاة تحت السُّرَّة۔ (ابن ابی شیبہ1؍390)