کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 308
سکتے کرتے تھے ،ایک اس وقت جب نماز شروع کرتے اور ایک اس وقت جب آپ پوری قراءت سے فارغ ہوتے۔ کیا یہ روایت صحیح ہے؟(عبد الستار سومرو،کراچی) الجواب: یہ حدیث صحیح ہے۔(دیکھئے سنن ابی داؤد ج1ص120ح 777وھوحدیث صحیح ،وحسنہ الترمذی :51وقال النیموی التقلیدی فی آثار السنن :383"واسنادہ صحیح "وعنعنہ الحسن البصری عن سمرۃ لیست بعلۃ قادحۃ کما حقیقۃ فی نیل المقصود فی التعلیق علی سنن ابی داؤد، ج1ص131ح354،یسر اللّٰه لنا طبعہ) راقم الحروف نے نیل المقصود میں یہ ثابت کیا ہے کہ سیدنا سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ سے حسن بصری رحمہ اللہ کی معنعن روایت بھی صحیح ہوتی ہے، اس لیے کہ یہ روایت کتاب سے ہے جو کہ بطور مناولہ ہے یا اجازہ یا بطور وجادہ ۔ اصول حدیث میں، ان تینوں صورتوں میں روایت واستدلال صحیح ہے علی الراجح، بشرطیکہ اس کتاب کی نسبت مصنف تک باسند صحیح ثابت ہو اور نسخہ بھی صحیح و موثوق ہو۔دیکھئے مقدمہ ابن الصلاح (ص200تاص 202مع شرح العراقی) 1۔حسن بصری رحمہ اللہ کے پاس سمرۃ رضی اللہ عنہ کی کتاب کا موجود ہونا دلائل صحیحہ سے ثابت ہے۔ 2۔(اس کتاب میں سے)حسن بصری رحمہ اللہ نے ایک حدیث(حدیث العقیقہ)سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنی تھی۔ (شہادت مارچ 2000ء) سورۃ فاتحہ امام کے سکتات میں پڑھنا سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:جو شخص امام کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہو،اسے چاہیے کہ جب امام سکتہ کرے تو امام سے پہلے ہی سورۃ فاتحہ پڑھ لے۔کیا یہ روایت صحیح ہے؟(عبد الستار سومرو،کراچی) الجواب: یہ روایت امام بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب القراءت (ص64،65۔)میں بیان کی ہے لیکن اس کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے: 1۔ محمد بن عبد اللہ بن عبید بن عمیر اللیثی سخت ضعیف ہے۔