کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 273
عن ابي هريره رضي اللّٰه عنه /اخرجه النسائي(ج١ص٨٧) وغيره عن محمد بن عمرو بن ابي سلمة عنہ به وفيه: ثم صلي العصر حين راي الظل مثله.....الخ واخرجه الحاكم(ج١ص ١٩٤) مختصراً وصححه علي شرط مسلم ووافقه الذهبي وصححه ابن السكن وحسنه الترمذي في العلل ، وقال الحافظ في التلخيص الحبير(ج١ص ١٧٣) باسناد حسن" سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ حدیث جسے امام نسائی رحمہ اللہ وغیرہ نے آپ سے روایت کیا ہے اور اس میں ہے: پھر آپ نے اس وقت عصر پڑھی جب سائے کو چیز کے مثل (برابر) دیکھ لیا۔ اسے حاکم نے بھی مختصراً روایت کیا ہے اور حاکم و ذہبی دونوں نے صحیح علیٰ شرط مسلم (!)اور ابن السکن نے صحیح کہا ہے ۔امام ترمذی اور ابن حجر عسقلانی نے حسن کہا۔ عن ابي مسعود رضي اللّٰه عنه(اخرجه ابوداود(ج١ص٦٣)وغيره مختصراً وفيه:" ويصلي العصر والشمس مرتفعة بيضاء قبل أن تدخلها الصفرة فينصرف الرجل من الصلاة فيأتي ذا الحليفة قبل غروب الشمس۔" وصححه الحاكم(ج١ص١٩٢.١٩٣) وغيره سیدناابو مسعود رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ حدیث جسے ابو داودوغیرہ نے مختصراً روایت کیا ہے اور اس میں ہے اور آپ اس وقت عصر پڑھتے جب کہ سورج بلند اور سفید ہوتا اس سے پہلے کہ اس میں زردی آجائے ۔پس نمازی نماز سے فارغ ہو کر غروب آفتاب سے پہلے ذوالحلیفہ تک پہنچ سکتا تھا۔ اسے حاکم وغیرہ نے صحیح کہا ہے۔ "عن جابر رضي اللّٰه عنه(اخرجه النسائي(ج١ص٨٨) وغيره عنه قال:سال رجل رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم عن مواقيت الصلاة؟فقال:(صلي معي) فصلي الظهر حين زاغت الشمس والعصر حين كان في كل شيئ مثله ....الخ وللحديث طرق اخري عند الترمذي(ج١ص ٣٨) وغيره