کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 266
عورتوں کی جماعت میں خیر؟
سوال: اس روایت کی تخریج درکار ہے؟
"لاخير في جماعة النساء الا في مسجد"
(عورتوں کی جماعت میں کوئی خیر نہیں ہے سوائے مسجد کے۔)
(مجمع الزوائدو منبع الفوائد، کتاب الصلاۃ 2؍118حدیث 2104 المعجم الاوسط للطبرانی حدیث 9359)طبع جدید)(محمد محسن سلفی کراچی)
الجواب: مسند احمد (6؍66ح2488)میں ہے۔
" حد ثنا حسن: ثنا بن لهيعة ثنا الوليد بن أبي الوليد قال سمعت القاسم بن محمد يخبر عن عائشة ان رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه و سلم قال : (لا خير في جماعة النساء الا في مسجد أو جنازة قتيل)"
کو ئی خیر نہیں ہے عورتوں کی جماعت (یعنی اکٹھا ہونے)میں سوائے مسجد میں یا کسی مقتول کے جنازے میں۔
"حدثنا حجاج:حدثنا ابن لهيعة عن الوليد ابي الوليد قال:سمعت القاسم يخبر عن عائشة أن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه و سلم قال لا خير في جماعة النساء إلا في مسجد أو في جنازة قتيل" (ج6ص154ح25728)
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے درج ذیل سندو متن سے روایت کیا ہے:
" حدثنا هارون بن كامل قال : ثنا أبو صالح الحراني نا بن لهيعة عن الوليد بن أبي الوليد عن القاسم بن محمد عن عائشة أن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه و سلم قال: لا خير في جماعة النساء في مسجد جماعة أو جنازة قتيل"
(المعجم الاوسط ج10ص166ح9355)
عبد اللہ بن لہیعہ المصری مختلف فیہ راوی تھے۔ ان کے بارے میں اعدل الاقوال یہ ہے کہ وہ اختلاط کی وجہ سے ضعیف تھے اور ان کی روایت دو شرطوں کے ساتھ حسن ہوتی ہے۔