کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 262
جماعت کر کے چلے گئے تو اہل محلہ کےلیے دوبارہ اذان واقامت کے ساتھ جماعت کرانا جائز ہے۔ کیونکہ اس مسجد میں اقامت جماعت انہی لوگوں کا حق ہے۔ جیسے اصولاً تو نماز جنازہ کی تکرار جائز نہیں ہے۔لیکن اگر ولی کی اجازت کے بغیر دوسرے لوگوں نے نماز جنازہ پڑھ لی ولی کو اعادے کا حق ہے۔
3۔محلے یا بستی کی جماعت میں بعض اہل محلہ نے اذان کے بغیر جماعت کر لی تو بھی وہاں اذان واقامت کے ساتھ تکرار جماعت جائز ہے۔
4۔محلے یا بستی کی مسجد میں کچھ لوگوں نے آہستہ اذان دے کر جماعت کرالی تو اہل محلہ کا دوبارہ اذان واقامت کے ساتھ جماعت کرانا جائز ہے کیونکہ اذان کا اصل مقصد اعلان عام ہے جو آہستہ اذان اول سے حاصل نہیں ہوا۔
5۔امام کسی دوسرے مسلک کا ہو مثلاً شافعی اور اس کے بارے میں ظن غالب یا یقین ہو کہ وہ بعض فقہی مسائل میں ایسا طریقہ اختیار کرتا ہے کہ مسلک حنفی کے مطابق وضو نہیں ہوتا مثلاً (الف)وہ پچھنا لگوانے کے بعد نماز کے لیے دوبارہ وضو نہیں کرتا ۔(ب)جسم کی کسی عضو یا مقام سے خون نکل کر بہہ جانے سے دوبارہ وضونہیں کرتا(ج)نماز کے اندر قہقہہ لگا کر ہنسنے سے نماز تو بالا تفاق فاسدہو جاتی ہے مگر شوافع کے نزدیک وضو نہیں ٹوٹتا ،اور اب شافعی امام ایسی صورت میں احتیاط پر عمل کرتے ہوئے نماز کے لیے وضو کا اعادہ نہیں کرتا (د) امام شافعی المسلک ہے اور وہ وضو کرتے وقت احتیاط پر عمل کرتے ہوئے چوتھائی سریا اس سے زیادہ کا مسح نہیں کرتا، بلکہ چند بالوں کے مسح پر اکتفاء کرتا ہے۔ان تمام صورتوں میں چوں کہ احناف کے نزدیک وضو یا ہوتا ہی نہیں ہے فاسد ہو جاتا ہے تو اس سے نماز ادا نہیں کی جا سکتی،اب اگر کہیں صورت حال ایسی ہے کہ امام شافعی المسلک ہے اور یہ جاننے کے باوجود کہ اس کے مقتدی سب کے سب یا اکثر حنفی ہیں اور وہ مندرجہ بالا مسائل میں احتیاط پر عمل نہیں کرتا تو حنفی اپنی نماز کی حفاظت کے لیے جماعت ثانی کر سکتے ہیں۔
6۔پہلی جماعت میں امام ایسی قراءت کرتا ہے جو موجب فساد نماز ہے۔
7۔ظن غالب یا یقین کی حد تک معلوم ہے کہ پہلی جماعت کا امام تو ہین الوہیت ورسالت کا مرتکب ہے۔آخر میں لکھتے ہیں کہ اب محل نظر صرف ایک صورت رہی کہ مسجد محلہ میں اہل محلہ نے بہ اذان واقامت بروجہ سنت امام موافق المذہب سالم العقیدہ ،متقی مسائل داں ،صحیح خواں کے ساتھ جماعت اولیٰ خالی عن الکراہت ادا کر لی ،پھر ماندہ لوگ آئے، انھیں دوبارہ اس مسجد میں جماعت قائم کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ اور ہے توبہ کراہت یا بے کراہت ،اس بارے میں عین تحقیق وحق و ثیق و حاصل انیق