کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 226
عن عيسيٰ بن حطان عن مسلم بن سلام عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللّٰه صَلَّى اللّٰه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : (إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ ، وَلْيُعِدْ الصَّلَاةَ)"
(سنن ابی داود کتاب الطھارۃ باب فیمن یحدث فی الصلوٰۃ ح205)
اس حدیث کی سند حسن(لذاتہ) ہے،اسے ترمذی(1164) نسائی(السنن الکبری:5؍325ح9025،9026) دارمی (السنن:1؍260 ح1146) وغیرہم نے عاصم الاحول کی سند سے مختصراً ومطولاً الفاظ کے معمول اختلاف کے ساتھ بیان کیا ہے،امام ترمذی نے کہا:"حدیث حسن" یعنی یہ حدیث حسن ہے۔حافظ ابن حبان نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا۔
(الاحسان :6؍201ح4189دوسرا نسخہ:6؍8 ح2237،9؍514،515 ح4199،4201 مواردالظمآن :203،204)
راویوں کا تعارف:
اس حدیث کے راویوں کا مختصر اور جامع تعارف درج ذیل ہے:
1۔عثمان بن ابی شیبہ:
"ثقة حافظ شهير، وله أوهام وقيل: كان لا يحفظ القرآن" (التقریب:4513)
"كان لا يحفظ القرآن" والا دعویٰ باطل ،اور "وله أوهام"والی جرح مردود ہے۔یہ راوی صحیح بخاری،صحیح مسلم،سنن ابی داود،سنن النسائی اور سنن ابن ماجہ کے راوی ہیں۔
2۔جریر بن عبدالحمید:
"ثقة صحيح الكتاب ، وقيل : كان في آخر عمره يهم من حفظه" (التقریب :916)
اس راوی پر "يهم من حفظه" والی جرح مردود ہے۔یہ کتب ستہ کے مرکزی راوی ہیں،یہ روایت جریر کے علاوہ دوسرے رایوں نے بھی بیان کررکھی ہے۔
3۔عاصم الاحول: "ثقة، من الرابعة، لم يتكلم فيه إلا القطان"، فكأنه بسبب دخوله فى الولاية" (التقریب :3060)
یحییٰ القطان کی جرح مردود ہے ،عاصم مذکور کتب ستہ کےمرکزی راوی ہیں۔
4۔عیسیٰ بن حطان:انھیں درج ذیل محدثین نے ثقہ قرار دیا ہے:
1۔العجلی المعتدل:(تاریخ الثقات:1330 وقال :ثقۃ)