کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 225
بعض معذورین کا گھروں میں ،عذر کی بنا پر نماز پڑھنا ثابت ہے۔ دیکھئے السنن الکبری للبیہقی (ج3ص 66،67) صحیح مسلم(659دارالسلام:1500) (شہادت جولائی 2000ء) تیمم کے لیے مٹی کا ڈھیلا سوال: تیمم کرنے کے لیے مٹی کا ڈھیلا مسجد کے اندر رکھ کر اس سے تیمم کرنے میں کوئی مضائقہ تو نہیں یاکہ مٹی کا ڈھیلا مسجد سے باہر رکھنا ضروری ہے؟حدیث سے جواب دیں۔(اشفاق احمد) الجواب: پاک مٹی کاڈھیلا،اگر کسی مسجد کے اندر رکھا گیا ہےتو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،اس کی ممانعت پر کوئی دلیل میرے علم میں نہیں ہے۔واللہ اعلم ،تاہم یہ بہتر ہے کہ تیمم کی مٹی کو بھی مسجد سے باہر رکھا جائے۔(شہادت،جون 2001ء) سوال: مٹی کا ڈھیلا مسجد میں رکھ کر اس سے تیمم درست ہے یا مسجد سے باہر رکھنا ضروری ہے؟ (ڈاکٹر نسیم اختر،اسلام آباد) الجواب: مٹی کا پاک ڈھیلا چاہے مسجد میں ہویا مسجد کے باہر،دونوں جگہ رکھ کر اس سے تیمم کرنا جائز ہے۔(شہادت،ستمبر 2001ء) ہوانکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے سوال: کیا ہوا نکلنے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟(حافظ حبیب محمد،بیاڑ،دیر) الجواب: جی ہاں،آدمی کی ہوا نکلنے سے یقیناً وضو ٹوٹ جاتا ہے،چاہے ہواتھوڑی نکلے یا زیادہ ،چاہے آواز سے نکلے یا بے آواز ،چاہے بدبوآئے یا نہ آئے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہوا نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ امام ابوداود(متوفی 275ھ) فرماتے ہیں: "حدثنا عثمان بن ابي شيبة حدثنا جرير بن عبدالحميد عن عاصم الاحول