کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 215
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:چھوڑو،میں نے انھیں پاک(یعنی وضو کی) حالت میں پہنا ہے، پھر آپ نے موزوں پر مسح کیا۔(صحیح بخاری :206 وصحیح مسلم :79؍274 ،واللفظ لہ) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ وضو کے دوران میں جائز باتیں کرنا درست ہے البتہ لا یعنی اور فضول گفتگو کسی وقت بھی جائز نہیں ہے۔ عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کہ میں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھایا تو میں پلیٹ کے کناروں سے کھانےلگا،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا:"وكُلْ مما يليك"’’جو تمہارے قریب ہے اس میں سے کھاؤ۔‘‘ (صحیح بخاری :5377 ،صحیح مسلم :2022) معلوم ہوا کہ کھانے پینے کے دوران میں بھی باتیں کرنا جائز ہے۔ (شہادت،جولائی 1999ء) وضو کے بعد دعا سوال: وضو کے بعد یہ دعا پڑھی جاتی ہے:"اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَوَّابِينَ ، واجْعَلْني مِنَ المُتَطَهِّرِينَ" امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے مضطرب فرمایا ہے لیکن بعض علماء کے بقول یہ روایت اپنے متابعات(یاشواہد) کی بنا پر مقبول ہے۔اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔(ابوحمید الساعدی الرفیقی۔لاہور) الجواب: دعاء الوضوء کے مذکورہ بالا الفاظ سنن ترمذی(حدیث55) میں ہیں۔یہ روایت انقطاع وغیرہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔المعجم الاوسط للطبرانی اور المعجم الکبیر میں اس کا ایک ضعیف شاہد بھی ہے۔دیکھئے مجمع الزوائد(ج1ص 239) اس روایت پر تفصیلی تحقیق کے لیے دیکھئے سنن ترمذی ج9 7تا83 بتحقیق الاستاد احمد محمد شاکر رحمہ اللہ (الحدیث :9)(شہادت ،اکتوبر1999ء) وضو کے بعد شرمگاہ پر پانی چھڑکنا سوال: وضو کرنے کے بعدشرم گاہ کی طرف پانی کے چھینٹے ڈالے جاتے ہیں۔اس عمل کی شرعی حیثیت کیا ہے؟مسعود احمد بی۔ایس ۔سی یہ روایت اپنی کتاب میں لائے ہیں۔(ظفرعالم،لاہور)