کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 199
کرے بصورت دیگر اس روایت سے استدلال کرنا مردود ہے۔(4؍11؍1427ھ) (الحدیث:32)
قبلہ رُخ ہوکر پیشاب کرنا منع ہے
سوال: قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرکے پیشاب کرنے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےمنع فرمایا ہے ،کیا یہ حدیث صحیح ہے؟نیز اگر رکاوٹ یعنی دیوار ہو یا درخت یاجھاڑی سامنے ہوتو پھر کیا حکم ہے؟وضاحت فرمائیں۔جزاک اللّٰه خیرا (قاری سعیدالحسن ،اسلام گڑھ)
الجواب: جی ہاں یہ حدیث بالکل صحیح ہے اورصحیحین(بخاری :394ومسلم:264) میں موجود ہے اگر رکاوٹ(اوٹ) ہو یادرخت وغیرہ تب بھی قبلہ کی طرف منہ بند کریں۔رہا پیٹھ کرنا تو یہ مجبوری میں جائز ہے اور افضل یہی ہے کہ پیٹھ بھی نہ کریں۔ (شہادت،نومبر 2000ء)
حالت جنابت اور قرآن کی قراءت
سوال: درج ذیل حدیث کی تحقیق کیا ہے:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تک غسل کی حاجت والے نہ ہوتے ہمیں قرآن پڑھاتے تھے۔
(صلوٰۃ الرسول مع القول المقبول ص 127 حدیث:58 بحوالہ سنن ترمذی حدیث 146 سنن ابی داود حدیث :229)
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہاہے۔حافظ عبدالرؤف حفظہ اللہ نے بھی تفصیلی بحث کے ساتھ اس حدیث پرضعیف کا حکم لگایا ہے۔جبکہ آپ نے تسہیل الوصول الیٰ تخریج صلوۃ الرسول میں اسے حسن قرار دیا۔تفصیل سے وضاحت کریں،صحیح موقف کیا ہے؟ (محمدمحسن سلفی ،کراچی)
الجواب: روایت مذکورہ کو ابوداود(229) نسائی(267) اور ابن ماجہ(594)نےشعبہ سے اور ترمذی(146) نے اعمش اور(محمد بن عبدالرحمان) بن ابی لیلیٰ سے،ان تینوں