کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 193
مزید تفصیل کے لیے اعلام الموقعین وغیرہ بہترین کتابوں کا مطالعہ کرنا مفید ہے۔
درج بالا جواب کاخلاصہ یہ ہے کہ فقیہ ہونے کے لحاظ سے چاروں امام اور دوسرے ہزاروں لاکھوں ثقہ صحیح العقیدہ امام برحق تھے مگر دین میں مروجہ تقلید کسی ایک کی بھی جائز نہیں اورلوگوں پر یہ فرض ہے کہ سلف صالحین کے فہم کی روشنی میں قرآن وحدیث اور اجماع پر عمل کریں اور مروجہ تقلیدی مذاہب سے اپنے آپ کو دور رکھیں کیونکہ ان تقلیدی مذاہب کے اماموں کی پیدائش سے پہلے اہل سنت کا مذہب دنیا میں موجود تھا۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا:ابوحنیفہ ،مالک،شافعی ،اور احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے پیداہونے سے پہلے اہل سنت وجماعت کا مذہب قدیم ومشہور ہے کیونکہ یہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم یہ صحابہ کا مذہب ہے۔
(منہاج السنۃ ج1ص256 دین میں تقلید کامسئلہ ص63)