کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 163
عربی صاحب فصوص کودیکھو گے کہ وہ حلاج کی تو تعظیم کرتے ہیں اورجنید کی تحقیر کرتے ہیں۔ (لسان المیزان ج2ص 315 وسیرت منصور حلاج ص 45حاشیہ) اہل وحدت مطلقہ سے مراد وہ صوفی حضرات ہیں جو وحدت الوجود اور حلولیت کاعقیدہ رکھتے ہیں:"تَعَالَى اللّٰه عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا" اس قول کا رد ظفر احمد تھانوی صاحب نے رسالہ قشیریہ کی موضوع روایت سے کرنے کی کو شش کی ہے ۔یہ ردتحقیقی میدان میں بذات خود مردود ہے۔تھانوی صاحب نے یہ دعویٰ بھی کیا ہےکہ’’ ابن منصور اورجنید کا عقیدہ توحید ایک ہی تھا۔‘‘(ص 46) مگر انھوں نے اس دعویٰ پر کوئی صحیح دلیل پیش نہیں کی۔علمی میدان میں عبدالوہاب الشعرانی ،خرافی صوفی بدعتی کے بے سند حوالوں سے کام نہیں چلتابلکہ صحیح وثابت سندوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ’’الحدیث‘‘ حضرو کایہ امتیاز ہے کہ’’الحدیث‘‘ میں صرف صحیح وثابت حوالہ ہی بطوراستدلال لکھا جاتا ہے۔اسماء الرجال کے حوالے بھی اصل کتابوں سے صحیح وثابت سندوں کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔ضعیف روایات اور ضعیف حوالوں کی ہمیں ضرورت ہی نہیں ہے۔والحمدللّٰه علی ذلک۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث ہوں یا سلف صالحین کے آثار واسماء الرجال کے حوالے سب کے لیے صحیح وحسن لذاتہ اسانید کی ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام عبداللہ بن المبارک المروزی رحمہ اللہ (متوفی 181ھ)فرماتے ہیں: "الاسناد من الدين، ولولا الاسناد لقال من شاء ماشاء" ’’سند دین میں سے ہے ،اگر سند نہ ہوتی تو جو شخص جو چاہتا کہہ دیتا۔‘‘ (مقدمہ صحیح مسلم ترقیم دارالسلام :32 وسندہ صحیح) وما علینا الا البلاغ(14 ؍شوال 1426ھ) (الحدیث:21) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم اطہر اورقبر سوال: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک قبر میں اور روح جنت میں اوپر مقام الوسیلہ میں ہے؟ (صحیح بخاری جلد اول ص 185 ،مطبوعہ دہلی) (ایک سائل)