کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 157
3۔اسماء الرجال میں شیعوں کے امام کشی نے لکھا ہے:
"ذكر بعض أهل العلم أن عبد اللّٰه بن سبأ كان يهوديا فأسلم ، ووالى عليا عليه السلام ، وكان يقول وهو على يهوديته في يوشع بن نون وصى موسى بالغلو، فقال في إسلامه بعد وفاة رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم في علي مثل ذلك ، وكان أول من أشهر بالقول بفرض إمامة علي ، وأظهر البراءة من أعدائه وكاشف مخالفيه ، وكفرهم ، ومن هنا قال من خالف الشيعة ، إن التشيع ، والرفض ، مأخوذ من اليهودية"
’’بعض اہل علم نے ذکر کیا ہے کہ عبداللہ بن سبا یہودی تھا پھر اسلام لے آیا اور علی رضی اللہ عنہ سے والہانہ محبت کی وہ یہودیت میں غلو کرتے ہوئے یوشع بن نون کے بارے میں کہتا تھا:وہ موسیٰ علیہ السلام کے وصی تھے،پھر مسلمان ہونے کے بعد وہ علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں اس طرح کہنے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ وصی ہیں۔
سب سے پہلے علی کی امامت کی فرضیت والا قول اُسی نے مشہور کیا اور آپ کے دشمنوں سے براءت کا اظہار کیا،آپ کے مخالفین سے کھلم کھلا دشمنی کی اور انھیں کافر کہا،اس وجہ سے جو لوگ شیعوں کے مخالف ہیں وہ کہتے ہیں:شیعوں اور رافضیوں کی اصل یہودیت میں سے ہے۔‘‘(رجال کشی ص108،109)
4،۔شیعوں کے ایک مشہور امام ابو محمد حسن بن موسیٰ النوبختی نے لکھا ہے:
"وحكى جماعة من أهل العلم من أصحاب علي عليه السلام ، إن عبد اللّٰه بن سبأ كان يهوديا فأسلم ، ووالى عليا عليه السلام ، وكان يقول وهو على يهوديته في يوشع بن نون بعد موسى عليه السلام بهذه المقالة ، فقال في إسلامه بعد وفاة النبي صلى اللّٰه عليه وسلم في علي عليه السلام بمثل ذلك ، وهو أول من أشهر القول بفرض إمامة علي عليه السلام ، وأظهر البراءة من أعدائه ، وكاشف مخالفيه ، فمن هناك قال من خالف الشيعة أن الرفض