کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 154
میں نہ تو سبائی(عبداللہ بن سبا والایعنی شیعہ) ہوں اور نہ حروری(خارجی) ہوں۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ج 11 ص 299،300ح31227،دوسرا نسخہ ح 31761وسندہ صحیح) 4۔امام یزیدبن زریع رحمہ اللہ (متوفی 192ھ) نے فرمایا:"حدثنا الكلبى - وكان سبائيا" ہمیں(محمد بن السائب) الکلبی نے حدیث بیان کی اور وہ سبائی(یعنی عبداللہ بن سبا کی پارٹی میں سے )تھا۔(الکامل لابن عدی ج6 ص 2128 وسندہ صحیح ،دوسرا نسخہ ج 7ص275) 5۔محمد بن السائب الکلبی نےکہا:"اناسبائی"میں سبائی ہوں۔ (الضعفاء للعقیلی 4؍77 وسندہ صحیح،المجروحین لابن حبان 2؍253وسندہ صحیح) لفظ سبائی کی تشریح میں امام ابوجعفر العقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "هم صنف من الرافضة اصحاب عبد اللّٰه بن سبا" یہ رافضیوں کی ایک قسم ہے،یہ عبداللہ بن سبا کے پیروکار ہیں۔(الضعفاء الکبیر 4؍77) 6۔امام عامر بن شراحیل الشعبی رحمہ اللہ ( متوفی 104ھ) نے فرمایا: "فلم أر قوما أحمق من هذه السبئية"میں نے ان سبائیوں سے زیادہ احمق کوئی قوم نہیں دیکھی۔(الکامل لابن عدی 6؍2128 وسندہ صحیح ،دوسرا نسخہ ج7 ص 275) 7۔امام ابن شہاب الزہری رحمہ اللہ نے ایک ثقہ راوی عبداللہ بن محمد بن علی بن ابی طالب کے بارے میں فرمایا: "وكان عبد اللّٰه يتبع السبائية" ’’اور عبداللہ سبائیوں کے پیچھے چلتے تھے۔‘‘ (التاریخ الکبیر للبخاری 5؍187،وسندہ صحیح) سبائیوں سےمراد رافضیوں(شیعوں) کی ایک قسم ہے۔(تہذیب الکمال ج 10 ص513) 8۔حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے فرمایا: "أن الكلبي سبئياً من أصحاب عبد اللّٰه بن سبأ....." اور کلبی سبائی تھا،وہ عبداللہ بن سبا کے پیروکاروں میں سے تھا۔۔۔(المجروحین 2؍253) 9۔ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی نے کہا: "ثم السبئية اذا غلت في الكفر فزعمت أن علياً إلهاً حتى حرقهم