کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 142
الاقول دیا جاتا ہے۔والحمدللہ
4۔‘‘ عصام بن الحكم العكبري :ناجميع بن عمير البصري حدثنا سوار الهمداني عن محمد بن جحادة عن الشعبي عن علي قال قل رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم:إنك وشيعتك في الجنة وسيأتي قوم لهم نبز يقال لهم الرافضة فإذا لقيتموهم فاقتلوهم فإنهم مشركون"
’’(اے علی!) تم اور تمہارے شیعہ، جنت میں جائیں گے اور ایک قوم آئے گی جن کا لقب رافضی ہوگا ،جب تم انھیں ملوتو انھیں قتل کرو،کیونکہ یہ مشرک ہیں۔‘‘ (حلیۃالاولیاء 4؍329) وتاریخ بغدادمختصراً 12؍289 ت 6731،والعلل المتناھیہ 1؍158،159 ح254،واللفظ لہ)
یہ روایت باطل ومردود ہے،سوار بن مصعب الہمدانی :منکر الحدیث(منکر حدیثیں بیان کرنے والا) ہے۔(کتاب الضعفاء للامام البخاری بتحقیقی:158)
امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے فرمایا:"وقد رايته وليس بشيء كان يجیئنا الي منزلنا"
’’میں نے اسے دیکھا ہے ،یہ کچھ چیز نہیں ہے ،یہ ہمارے ڈیرے پر آتا تھا۔‘‘
(تاریخ ابن معین روایۃ الدوری:2068)
اس پر شدید جروح کے لیے دیکھئے لسان المیزان(3؍128،129ت4058)
جمیع بن عمیر البصری:ضعیف ہے۔(التقریب:967)
عصام بن الحکم کی توثیق نامعلوم ہے۔
تنبیہ: جمیع بن عمیر کو جمیع بن عمر بھی کہا جاتا ہے۔
5۔ "تليد بن سليمان ابو ادريس المحاربي عن ابي الحجاف داود بن ابي عوف عن محمد بن عمرو الهاشمي عن زينب بنت علي عن فاطمة بنت رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم قالت: نظر النبي صلى اللّٰه عليه وسلم إلى علي فقال: هذا في الجنة وإن من شيعته قوم يعطون الإسلام فيلفظونه لهم نبز يسمون الرافضة فمن لقيهم فليقتلهم فإنهم مشركون "