کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 115
لیکن یہ بات واضح رہے کہ وہ کسی غار میں نہیں ہیں بلکہ پیدا ہوں گے اور پھر خلافت کی مسند پر بیٹھیں گے۔(تفصیل کے لیے حافظ ابن کثیر کی کتاب النہایہ فی الفتن والملاحم کا مطالعہ کریں۔(شہادت،اکتوبر 1999ء) (الحدیث:9) فائدہ: امام مہدی کے بارے میں مفصل ،تحقیقی اورعلمی مضمون’’ظہور امام مہدی :ایک ناقابل تردید حقیقت‘‘میری کتاب’’علمی مقالات ‘‘جلد دوم میں ملاحظہ فرمائیں۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور عقیدۂ سماعِ موتیٰ سوال: کیا امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور اکابرین حنابلہ سے سماع موتیٰ اور عرض اعمال کا عقیدہ ثابت ہے یا ڈاکٹر عثمانی نے مغالطہ دیاہے؟ (ایک سائل) الجواب: ڈاکٹر مسعود احمدعثمانی ایک مشہور کذاب ودجال اور تکفیری وخارجی عقیدے کا حامل تھا۔اس نے میرے سامنے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو کافر کہا تھا،لہذا جب تک اصل کتاب نہ دیکھ لیں ڈاکٹر مسعود کی نقل وروایات کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔اصل مصادر کی طرف خود رجوع کرکے تحقیق کریں یا پھر ہمیں ڈاکٹر مسعود والے حوالے لکھ بھیجیں تاکہ ان کی تحقیق کی جاسکے۔(شہادت،فروری2004ء) تنبیہ: واضح رہے کہ یہ عثمانی گروپ کا امام احمد رحمہ اللہ کے خلاف باطل پروپیگنڈا ہے جبکہ یہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا یہ عقیدہ نہیں تھا کہ مُردے ہمہ وقت قبروں میں سنتے ہیں۔ امام اہل سنت احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے عقائد ان کی کتابوں اور ان کے اقوال سے اظہر من الشمس ہیں۔ حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور تقلید سوال: محترم حافظ صاحب چند سوالات ہیں مہربانی فرماکر ان کے جوابات مفصل دیے جائیں۔جوابات دینے میں تھوڑی دیر ہوجائے تو کوئی بات نہیں لیکن جواب مفصل ہونے چاہییں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔(آمین)