کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 103
"فمبلغ العلم فيه انه بشر
وانه خير خلق اللّٰه كلهم"
’’ہے ہمارے علم اور تحقیق کی غایت یہی۔۔۔تھا وہ انسان اور انسانوں میں افضل اور تم‘‘
(قصیدۂ بردہ مع ترجمہ ملک محمد اشرف نقشبندی ص32)
ترجمے میں غالباً:’’اور اتم‘‘ کے الفاظ ہیں۔واللہ اعلم۔
اس شعر میں بوصیری صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور نورہدایت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو" بشر"اور "خير خلق اللّٰه كلهم"قرار دیاہے،جبکہ بعض لوگ بشر کے لفظ سے چڑتے ہیں۔(الحدیث:37)
نظرکا لگ جانابرحق ہے
سوال: کیا نظر برحق ہے؟جیسا کہ ہمارے ہاں مشہور ہے کہ فلاں کوفلاں کی نظر لگ گئی،اس کی کیاحقیقت ہے؟
(عمران الٰہی،راولپنڈی)
الجواب: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"العين حق "’’نظر(کالگنا) حق ہے۔‘‘ (الصحیفۃ الصحیحہ تصنیف ہمام بن منبہ:131،صحیح بخاری:5740وصحیح مسلم: 2187(5701) ۔مسند احمد 2؍319ح 8245وسندہ صحیح ولہ طریق آخر عند ابن ماجہ :3507و سندہ صحیح ورواہ احمد 2؍487)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"العين حق "’’نظر(کالگنا) حق ہے۔‘‘ (صحیح مسلم:2188(5702)
سیدنا حابس التمیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"العين حق "’’نظر(کالگنا) حق ہے۔‘‘(سنن الترمذی:2061وسندہ حسن،مسند احمد 4؍67 حیۃ بن حابس صدوق وثقہ ابن حبان وابن خزیمۃ کما یظھر من اتحاف المھرۃ 4؍97 وروی عنہ یحییٰ بن ابی کثیروھولایروی الا عن ثقۃ عندہ)
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے کہا:اےاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بنوجعفر (طیار رضی اللہ عنہ کے بچوں) کو نظر لگ جاتی ہے تو کیا میں ان کو دم کروں؟آپ نے فرمایا:
"نَعَمْ ، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ شَيْءٌ سَابَقَ الْقَدَرَ لَسَبَقَتْهُ الْعَيْنُ " ’’جی ہاں! اوراگر کوئی چیز تقدیر پر