کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 69
پڑھیں ‘‘
صحيح: رواه أبو داود (1524)، وأحمد (3744)، وصحّحه ابن حبان (923).
128 ۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص اللہ تعالیٰ سے جنت مانگتا ہے تین مرتبہ تو اس سے جنت کہتی ہے یا اللہ! اس کو جنت میں داخل کر اور جو شخص دوزخ سے تین مرتبہ پناہ مانگتا ہے تو دوزخ کہتی ہے یا اللہ! اس کو دوزخ سے محفوظ فرما۔
صحيح: رواه الترمذي (2572)، والنسائي (5521)، وابن ماجه (4340)، وأحمد (13173)، وصحّحه ابن حبان (1034).
(10):باب: الله تعالیٰ کے أسماءحسنیٰ کے وسیلہ سے دعا
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَلِلہِ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْہُ بِہَا۰۠ وَذَرُوا الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِيْٓ اَسْمَاۗىِٕہٖ۰ۭ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ۱۸۰﴾ [ الأعراف].
’’ تمام اچھے اچھے نام اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں ، اس کو انہی ناموں سے پکارو اور ان کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں الحاد کا شکار ہیں ۔ وہ اپنے کئے کا بدلہ پا کر رہیں گے۔‘‘
129 ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اللہ تعالیٰ کے ننا نوے نام ہیں ،ایک کم سو۔ ان کو جو شخص زبانی یاد کرلیتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا اور اللہ تعالیٰ وتر ہے اور وتر کو ہی پسند فرماتا ہے۔‘‘
متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6410)، ومسلم في الذكر والدعاء (2677: 5).
130 ۔حضرت بریدہ بن حصيب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےسنا؛ ایک شخص کو نماز میں دعا مانگ رہاتھا۔وہ یوں کہہ رہا تھا:
(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنِّیْ اَشْھَدُ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ۔))