کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 65
حسن: رواه أبو داود (1488)، والترمذي (3556)، وابن ماجه (3865) واللفظ لهما وابن حبان (876)، والحاكم (1/497). (4):باب : نماز استسقا میں ہاتھ اٹھانے اور مبالغہ کا بيان 119۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوائے استسقاء کے کسی اور دعا میں اپنے ہاتھ زیادہ اونچے نہیں اٹھاتے تھے اور استسقاء میں اتنے ہاتھ اٹھاتے تھے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آجاتی تھی۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الاستسقاء (1031)، ومسلم في صلاة الاستسقاء (896: 7). 120۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے استسقاء کے لیے ہاتھ اٹھائے حتی کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی؛ یا سفیدی دیکھی گئی۔‘‘ [صحيح: رواه ابن ماجه (1271) واللفظ له وأحمد (8830)، وصحّحه ابن خزيمة (1413).] (5): باب :ہتھیلیاں اوپر کرکے دعا کرنے کا بیان 121۔حضرت مالک بن یسار سکونی ثم العوفی فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب تم اللہ سے دعا مانگوں تو ہتھیلیاں اوپر کر کے مانگوں ۔ ہتھیلیوں کی پشت اوپر کر کے نہ مانگو۔‘‘ [حسن: رواه أبو داود (1486).] (6): باب : دعا اور استسقا میں ہتھیلیاں اوپر کرنے کا بیان  122۔حضرت أنس بن مالک رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے: بیشکنبی صلی اللہ علیہ وسلماستسقاء میں پڑھی ۔ تو دونوں ہاتھوں کی پشت سے آسمان کی