کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 61
دعا کی فضیلت کا جامع بیان (1): باب: دعاء عبادت ہے 109۔ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دعاء عبادت ہے‘‘ اور پھر آپ نے یہ آیت پڑھی : ﴿ﭝوَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِيْٓ اَسْتَجِبْ لَكُمْ ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِيْ سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِيْنَ ۝۶۰﴾ [غافر]. ’’اور تمہارے رب نے کہا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاقبول کروں گا جو لوگ میری عبادت سے ازراہ تکبر کتراتے ہیں عنقریب ذلیل ہو کرجہنم میں داخل ہوں گے ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (1479)، والترمذي (3372)، وابن ماجه (3828)، وأحمد (18352)، وصحّحه ابن حبان (890)، والحاكم (1/490-491). (2):باب : دعاء الله کے ہاں سب سے عزت والی چیز ہے 110 ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ عزیز کوئی چیز نہیں ۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (3370)، وابن ماجه (3829)، وأحمد (7848)، وابن حبان (870)، والحاكم (1/490). (3):باب :الله تعالیٰ بندے کے گمان کے قریب ہوتے ہیں اور اس کی دعا قبول کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :