کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 6
بسم الله الرحمن الرحيم
عرض مؤلف
الحمد للّٰه رب العالمين، والصلاة والسلام على سيّد المرسلين، وعلى آلِه وصحْبِه ومَنْ اهتدىَ بهدْيِه إلى يوم الدين.أما بعد:
یہ ایک مختصر حصہ جسے ہم نے بعض طالب علموں کی طلب پر اپنی کتاب ’’"الجامع الكامل في الحديث الصحيح الشامل"‘‘سے ملخص کیا ہے۔ تاکہ اس سے عوام الناس مستفید ہوسکیں ۔ اور میں نے اس کا نام رکھا ہے:
«تُحْفَةُ المُتَّقِيْنَ فِيْمَا صَحَّ مِنَ الأَذْكَارِ والرُّقَى والطِّبِّ
عَنْ سَيّدِ المُرْسَلِيْنَ عليه أَفضلُ الصلاةِ وأَزكى التسليمِ»
اور اس کے ساتھ ہی اس کی مختصر تخریج بھی کردی ہے۔ جب کہ اس کی تفصیلی تخریج کے لیے اصل کتاب کا مراجعہ کرنا ہوگا جو کہ بارہ جلدوں میں چھپ چکی ہے۔
وصلى اللّٰه على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين