کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 55
طرح) گل کر مٹی ہوجائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کے جسموں کو زمین پر حرام قرار دیدیا ہے (یعنی زمین باقی تمام لوگوں کی طرح انبیاء کے اجسام کو نہیں کھاتی اور وہ محفوظ رہتے ہیں ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (1047)، والنسائي (1374)، وابن ماجه (1636) وصحّحه ابن خزيمة (1733)، وابن حبان (910)، والحاكم (1/278). (13):باب : غم اور پريشانی ؛ سختی اور طلب ِمغفرت کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود 106۔حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ جب رات کا تہائی حصہ گزر جاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کھڑے ہوتے اور فرماتے اے لوگو اللہ کو یاد کرو اللہ کی یاد میں مشغول ہوجاؤ صورپھونکنے کا وقت آگیا ہے پھر اس کے بعد دوسری مرتبہ بھی پھونکا جائے گا پھر موت بھی اپنی سختیوں کے ساتھ آن پہنچی ہے۔ ابی بن کعب کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ پر بکثرت درود بھیجتا ہوں لہذا اس کے لئے کتنا وقت مقرر کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ جتنا چاہو۔‘‘ میں نے عرض کیا: اپنی عبادت کے وقت کا چوتھا حصہ مقرر کر لوں ۔‘‘ آپ نے فرمایا :’’ جتنا چاہو کرلو؛ لیکن اگر اس سے زیادہ کرو تو بہتر ہے ۔ میں نے عرض کیا:’’ آدھا وقت۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جتنا چاہو لیکن اس سے بھی زیادہ بہتر ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا :’’دو تہائی وقت۔‘‘