کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 54
(11):باب :مجلس ختم ہونے سے قبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا 103۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگ کسی ایسی محفل میں نہیں بیٹھے کہ جس میں نہ وہ اللہ کو یاد کرتے ہیں ‘اور نہ ہی اپنے نبی پر درود بھیجتے ہيں تو بروز قیامت یہ عمل اُن کیلئے حسرت کاباعث ہوگا ‘‘ بھلے وہ اپنے ثواب کی وجہ سے جنت میں داخل ہو جائیں ۔‘‘ [صحيح: رواه أحمد (9965)، وصحّحه ابن حبان (591، 592).] 104۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی قوم کسی مجلس جمع ہوتی ہے؛اور پھر وہ اللہ کو یاد کیے بغیر جدا ہو جاتے ہیں ‘اور نہ ہی اپنے نبی پر درود بھیجتے ہیں مگر وہ جیسے مردار کی بدبودار لاش جیسی چیز سے اٹھتے ہیں ۔‘‘[حسن: رواه الطيالسي (1863). ] (12):باب: جمعہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود 105۔حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تمہارے بہتر دنوں میں سے ایک جمعہ کا دن ہے ۔اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی دن ان کا انتقال ہوا ۔اسی دن صور پھونکا جائے گا۔ اور اس دن سب لوگ بیہوش ہوں گے ۔اس لئے اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو ۔کیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا :یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارا درود آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کس طرح پیش کیا جائے گا جبکہ (وفات کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم (اولوں کی