کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 53
(10): باب:مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام 102۔ابوحمید یا ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجے پھر یہ دعا پڑھے: (( اَللّٰھُمَّ افتَح لِی اَبوَاَب رَحمَتِک )) ’’اے اللہ! میرے لئے رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور جب مسجد سے نکلے تو یہ دعا پڑھے: (( اَللّٰہمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ مَن فَضلِکَ )) ’’اے اللہ میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (465)، وابن ماجه (772)، وصحّحه ابن حبان (2048). ورواه مسلم (713) وليس عنده لفظ «التسليم». اور یہ ثابت ہے کہ حضرت کعب الاحبار رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا: ’’ اے ابو ہریرہ ! مجھ سے دو باتیں یاد کر لیجیے ۔ میں ان کی تمہیں وصيت کرتا ہوں ۔ جب مسجد ميں داخل ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھو؛ اور پھر یہ دعا پڑھو: (( اَللّٰھُمَّ افتَح لِی اَبوَاَب رَحمَتِک )) ’’اے اللہ! میرے لئے رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘  اور جب مسجد سے باہر نکلو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھو؛ اور پھر یہ دعا پڑھو۔ (( اللّٰهم احفظني من الشيطان)) ’’ اے اللہ ! شیطان سے ميری حفاظت فرما۔‘‘ [رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (91) بإسناد جيد.]