کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 49
تک وہ مجھ پر درود بھیجتا رہے اب اس مسلم کو اختیار ہے بکثرت درود بھیجے یا کم۔‘‘ [حسن: رواه ابن ماجه (907)، وأحمد (15680)] (5): باب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر آنے پر درود 95۔حضرت أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے فرمایا:آمين، آمين، آمين» آپ سے پوچھا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ایسے نہیں کیا کرتے تھے۔‘‘ تو آپ نے فرمایا :جبریل امین میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے اس کے والدین ؛ یا دونوں میں سے کسی ایک کو بڑھاپا آئے اور وہ ان کے ذریعے جنت میں داخل نہ ہوسکے۔ تو میں نے کہا : آمین۔ اور اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کی زندگی میں رمضان آیا اور اس کی مغفرت ہونے سے پہلے گذر گیا۔تو میں نے کہا : آمین۔ اس شخص کی ناک خاک آلود ہو۔ جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔تو میں نے کہا : آمین۔‘‘ حسن: رواه البخاري في الأدب المفرد (646)، وابن خزيمة (1888). وجزء منه في صحيح مسلم. 96۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اس شخص کی ناک خاک آلود ہو۔ جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔اور اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کی زندگی میں رمضان آیا اور اس کی مغفرت ہونے سے پہلے گزر گیا۔ اور اس شخص کی ناک بھی خاک آلود ہو جس کے سامنے اس کے والدین کو بڑھاپا آئے اور وہ ان کے ذریعے جنت میں داخل نہ ہوسکے۔‘‘ امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ حسن: رواه الترمذي (3545)، وأحمد (7451)، وابن حبان (908)، والحاكم (1/549).