کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 48
ابراھیم پر برکت نازل کی بے شک تو تعریف و بزرگی والا ہے۔‘‘
[صحيح: رواه أحمد (1714) والنسائي (1292)]
93۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ صحابی نے سوال کیا : یا رسول اللہ! ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کیسے پڑھیں ؟
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:یوں پڑھو:
(اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ)
’’ یا اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمت نازل کر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر اس طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے سب جہانوں میں ابراھیم علیہ السلام پر اور آل ابراھیم پر برکت نازل کی بے شک تو تعریف و بزرگی والا ہے۔‘‘ اور سلام تم پہلے معلوم کرچکے ہو۔‘‘
صحيح: رواه البزار كشف الأستار (565). وقال الحافظ في نتائج الأفكار (2/208): « هذا حديث صحيح.
(4): باب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت کے ساتھ درود
پڑھنا مستحب ہے
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ اِنَّ اللہَ وَمَلٰۗىِٕكَتَہٗ يُصَلُّوْنَ عَلَي النَّبِيِّۭ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا ﴾ [الأحزاب: 56].
’’ اللہ اور اس کے ملائکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ، اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔‘‘
94۔حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جو مسلمان بھی مجھ پر درود بھیجے فرشتے اس کے لئے دعا رحمت کرتے رہتے ہیں جب