کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 47
’’ اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر اس طرح رحمت نازل کر جس طرح تو نے آل ابراھیم پر رحمت نازل کی ؛ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر اس طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے سب جہانوں میں آل ابراھیم پر برکت نازل کی بے شک تو تعریف و بزرگی والا ہے۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في الصلاة (405). وزاد ابنُ خزيمة (711) ابن خزیمہ اور دیگر میں یہ زیادہ ہے کہ: جب ہم اپنی نماز میں ہوتے ہیں تو آپ پرکیسے درود پڑھیں ؟۔ 91۔حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : فرماتے ہیں :  ہم نے عرض کیا : یا رسول اللہ! ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کیسے پڑھیں ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:یوں پڑھو: (( اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی اِبْر َاھِیْمَ وَعَلَی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ اَللَّھُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلَی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ )) ’’ اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر اس طرح رحمت نازل کر جس طرح تو نے ابراھیم اور آل ابراھیم پر رحمت نازل کی بے شک تو تعریف و بزرگی والا ہے۔ اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر اس طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراھیم اور آل ابراھیم پر برکت نازل کی بے شک تو تعریف و بزرگی والا ہے۔‘‘ حسن: رواه النسائي (1290). وحَسّنَه أيضا الحافظ ابن حجر في التلخيص الحبير (1/268). 92۔حضرت زيد بن خارجہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : فرماتے ہیں :  میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کیسے پڑھا جائے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:خوب دل لگا کر پڑھو؛ اور یوں کہو: (اَللَّهُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ) ’’ اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد پر اس طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نےآل