کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 45
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
’’ اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے آل ابراھیم پر رحمت نازل کی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر برکت نازل فرمایا جیسا کہ تو نے آل ابراھیم پر برکت نازل کی بیشک تو تعریف و بزرگی والا ہے۔‘‘
اور ایک روایت میں ہے: ((کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ ))۔ (( کَمَا بَارَکْتَ عَلَی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلَی آلِ اِبْرَاھِیْمَ))[متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6357)، ومسلم في الصلاة (406).]
صحیح احادیث تین طرح سے واضح الفاظ میں ثابت ہیں :صرف «إبراهيم»اورصرف « آل إبراهيم» اور ان دونوں کو ملا کر «إبراهيم وآله» اس کا اصل سبب روایات میں اختصار اور تفصیل ہے۔
راوی کا کہنا کہ :’’ آپ پرہم کس طرح سلام پڑھیں ۔۔۔۔‘‘یعنی تشہد میں جب پڑہتے ہیں :
(( السلام عليك أيها النبي ورحمة اللّٰه وبركاته ))کے بعد ۔
88۔حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : صحابہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ہم آپ پر درود کیسے پڑھیں ؟
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:یوں پڑھو:
(( اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّاَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی آلِ اِبْرَاھِیْمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّاَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ ))
’’ اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی بیویوں اور اولاد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے آل ابراھیم پر رحمت نازل کی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی بیویوں اور اولاد پر برکت نازل