کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 432
 ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی بھی اپنے سر میں درد کی شکایت کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے یہی فرماتے کہ پچھنے لگواؤ ۔اور دونوں ٹانگوں میں درد کی شکایت کرتا تو آپ اسے یہ حکم فرماتے کہ مہندی لگاؤ۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی بھی جب اپنے سر میں درد کی شکایت کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے یہی حکم دیتے کہ :’’پچھنے لگواؤ۔‘‘ اور جب کوئی دونوں ٹانگوں میں درد کی شکایت لاتا تو آپ اسے حکم دیتے کہ : ’’ مہندی لگاؤ ۔‘‘ [حسن: رواه أبو داود (3858)، والترمذي (2054)، وابن ماجه (3502)، وأحمد (27617)، والحاكم (4/40).] (41):باب: عرق النساء کا علاج 860۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’عرق النساء کا علاج جنگلی بکری کی چربی (چکی) ہے۔ اسے پگھلا کر تین حصہ کرلئے جائیں اور روزانہ ایک حصہ نہار منہ پیا جائے۔‘‘ [صحيح: رواه ابن ماجه (3463)، وأحمد (13295)، والحاكم (2/292).] [نوٹ:]اعرابی (جنگلی )بکری کا انتخاب اس وجہ سے ہے کہ اس میں فضولیات (مادہ ہائے خراب) کم پائے جاتے ہیں ۔ اور اس کا جوہر لطیف ہوتا ہے۔ اور اس کی تحقیق یہ بھی ہے کہ یہ گرم جگہ کی جڑی بوٹیاں کھاتی ہے؛ اس لیے۔ مترجم۔ 861۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اور کھمبی مَن کی ایک قسم ہے (من وسلوی وہ کھانے جو بنی اسرائیل پر اترتے تھے) اور اس کا پانی آنکھوں کے لئے شفا ہے۔ عجوہ جنت کے میووں میں سے ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے ۔‘‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرق النسا کی نشانیاں بتائیں اورفرمایا: