کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 431
855۔حضرت شرید رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ: ’’ ثقیف کے وفد میں ایک جذامی آدمی تھا تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ ہم نے تیری بیعت کرلی ہے تم واپس لوٹ جاؤ۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في السلام (2231).] (39): باب : مرد عورت کا عورت مرد کا علاج کرسکتے ہیں 856۔حضرت ربیع بنت معوذ بن عفرآء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، کہ:  ’’ ہم جہاد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جاتی تھیں اور پانی پلاتی تھی اور زخمیوں کا علاج کرتی تھیں اور زخمیوں اور مقتول لوگوں کو اٹھا کے مدینہ لاتی تھیں ۔‘‘ [صحيح: رواه البخاري في الطب (5679).] 857۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کرتے تو ام سلیم اور انصار کی کچھ عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتیں وہ پانی پلاتیں اور زخمیوں کو دوا دیتیں ۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في الجهاد والسير (1810). 858۔ حضرت ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: ’’ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں گئی۔ میں مجاہدین کے پیچھے والے خیموں میں رہتی تھی اور ان کے لئے کھانا بناتی اور زخمیوں کو دوا دیتی اور بیماروں کی عیادت کرتی تھی۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في الجهاد والسير (1812: 142).] (40): باب :مہندی سے علاج کا بیان 859۔عبدالرحمن بن ابی موال اپنے مولا سے اور وہ اپنی دادی حضرت سلمی جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ تھیں سے روایت کرتے ہیں ؛ آپ فرماتی ہیں :