کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 43
حسن: رواه النسائي (1297) والسياق له ، وأحمد (11998، 13754)، والبخاري في الأدب المفرد (643)، وابن حبان (904)، والحاكم (1/550). 82۔حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلے تو آپ کی ملاقات حضرت ابو طلحہ سے ہوگئی۔ انہوں نے کھڑے ہوکر آپ کا استقبال کيا۔ اور عرض کی: ’’ یارسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ! میں آپ کے چہرہ انور پر سرور دیکھ رہا ہوں ۔‘‘ فرمایا:’’ ابھی ابھی جبریل امین ميرے پاس تشریف لائے تھے؛ انہوں نے کہا ہے : اے محمد ! جو کوئی آپ پر ايک مرتبہ درود پڑھے؛ یا فرمايا: صرف ایک مرتبہ ؛ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتےہیں اور اس کے دس گناہ مٹا دیتے ہیں اور دس درجات بلند کردیتے ہیں ۔‘‘ اس حدیث کے ایک راوی ابن حبیب کہتے ہیں : ’’ مجھے اور پتہ نہیں صرف یہ فرمایا: ’’ اور ملائکہ اس پر دس مرتبہ درود پڑھتے ہیں ۔‘‘ حسن: رواه البغوي في الجعديات (3058)، والخطيب في تلخيص المتشابه (250). 83۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کے راستہ پر غلطی کرے گا۔‘‘ حسن: رواه البيهقي في الكبرى (9/286) وفي الشعب (1473) وابن شاهين في الجزء الخامس من الأفراد (81) (2): باب:ملائکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک صلاۃ وسلام پہنچاتے ہیں 84۔حضرت عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إن لله ملائكةً سيَّاحينَ في الأرض يُبَلِّغُونَ من أمتي السلامَ)) ’’ بیشک اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے زمین میں سیاحت کرتے ہیں و ہ مجھ تک میری امت کا سلام پہنچاتے ہیں ۔‘‘