کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 40
صحيح: رواه ابن ماجه (3825)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (43)، وأحمد (21346).
76۔حضرت أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کی خبر نہ دوں ‘‘؟
میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور بتائیے ۔توآپ نے فرمایا :
(( لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ولا ملجأ من اللّٰه إلا إليه ))۔
’’اﷲ کی توفیق کے بغیرنہ نافرمانی سے بچنے کی قدرت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت؛ اور نہ ہی اللہ سے کوئی جائے پناہ ہے مگر اسی کی جانب۔‘‘
صحيح: رواه أحمد (8085)، والبزار كشف الأستار (3089)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (358)، و صحّحه الحاكم (1/517)
77۔حضرت عامر بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں :
’’ میری ملاقات حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی ؛ تو انہوں نے فرمایا:
کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کا حکم مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیاتھا ؛ کہ میں کثرت سے (( لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ))’’اﷲ کی توفیق کے بغیرنہ نافرمانی سے بچنے کی قدرت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت۔‘‘کہا کروں ۔بیشک یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔‘‘
حسن: رواه ابن أبي شيبة (36410)، والطبراني في الكبير (4/158).
78۔حضرت قيس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
’’ ان کے والد نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت پر مامور کیا تھا۔ ایک مرتبہ میں نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گذرے اور مجھے اپنے پاؤں سے مار کر فرمایا کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے متعلق نہ بتاؤں ۔ میں نے عرض کیا جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(( لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ))
ایک روایت کے الفاظ ہیں : یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔‘‘
حسن: رواه الترمذي (3581)، والنسائي في عمل اليوم واللية (355)، وأحمد (15480)، والبزار كشف الأستار (3085)، والحاكم (4/290).