کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 4
معالجوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ؛ ان کی تمام مشکلات کا حل کتاب اللہ اور سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود ہے۔ بس ذرا اس طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس میں نہ ہی لمبی موشگافیاں ہیں ؛ نہ ہی حکمت اور فلسفہ کی الجھنیں ۔ اور نہ ہی جھوٹے پیروں اور تصوف کے جھنجھٹ۔ بس قال اللہ اور قال رسول کو اپنے ماتھے کا جھومر بنانے کی دیر ہے؛ رحمت کی برکھا برسنے میں دیر نہیں ۔
اس کتاب کا اردو ترجمہ کرنے میں میرا طریقہ کار یہ رہا ہے:
1۔ آیات کو ویسے ہی برقرار رکھا ہے؛ اور ان کا ترجمہ کردیا گیا ہے۔
2۔ احادیث میں سے صرف اس کلام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ترجمہ کیا ہے جو ذکر و اذکار یا وظائف میں مطلوب نہیں ؛ باقی دعائیں اور اذکار اور مطلوب کلام کی اصل اور ترجمہ دونوں موجود ہیں ۔
3 ۔ تخریج احادیث کو ویسے ہی برقرار رکھا ہے۔
4۔ حاشیہ کہیں پر متن کے ساتھ ہی ہے کہیں فوراً نیچے۔ ایسے کتاب کا حجم کم رکھنے کے لیے کیا ہے۔
5۔ مشکل الفاظ کے معنی عربی زبان کے اعتبار سے تھے۔ اس لیے انہیں ختم کردیا ہے۔ البتہ کہیں کہیں وضاحت باقی ہے۔
6۔ کہیں کہیں پر میں نے کچھ نوٹس بھی اپنے معاشرہ کی ضرورت کے اعتبار سے تفہیم کے لیے لگائے ہیں ۔
7۔چند مقامات پر مقرر احادیث کو یا تو بالکل حذف کردیا ہے؛ جیسے غار ةوالوں کا قصہ ؛ اور بعض مقامات پر کچھ الفاظ کے اختلاف کی وجہ سے ختم تو نہیں کیا بلکہ اسے حاشیہ کی روایت میں تبدیل کردیا ہے۔ ایسا تین یا چار مقامات پر کیا ہے۔
8۔ عمو می طور پر کوشش کی ہے کہ کتاب کا ترجمہ انتہائی آسان اور سادہ اردو زبان میں ہو۔ اس کا حجم نہ بڑھنے پائے۔ اور مطالعہ قاری پر بوجھ نہ بنے۔ اور اس حوالہ سے عام انسان کی موٹی موٹی ضرورت پوری ہوجائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مہربان و کریم ذات اپنے غنی اور بے نیاز ؛ رحیم و کریم ہونے کا صدقہ