کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 36
’’ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں کہ جب تم انہیں زبان سے ادا کرلو تو تمہارے گناہ معاف کر دئیے جائیں حالانکہ تمہارے گناہ معاف ہوچکے، یہ کلمات کہہ لیا کرو :لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ العلي العظيم، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الحليم الكريم، سبحان اللّٰه رب العرش العظيم، الحمد لله رب العالمين». ’’ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہ بلند شان عظمت والا ہے؛ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہ حلیم و کریم ہے، اللہ ہر عیب اور نقص سے پاک ہے، وہ عرش عظیم کا رب ہے، تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے۔‘‘ [صحيح: رواه أحمد (1363)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (637)] 66۔ حضرت عبداللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین پر کوئی شخص ایسا نہیں جو لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ؛ اور اللہ سب سے بڑاہی؛ نہیں کوئی قوت اور نہ ہی توفیق مگر اللہ کی طرف سے۔‘‘ کہے ؛ مگر اس کے(صغیرہ) گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (3460)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (124)، والحاكم (1/503). 67۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے: ’’ أفضل ذكرِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ہے۔ اورأفضل دعاء اَلْحَمْدُ لِله ِہے۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (3383)، وابن ماجه (3800)، وابن حبان (846). 68۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو انسان سبحان اللّٰه العظيم وبحمده کہتا ہے اس کیلئے جنت میں کھجور کا درخت لگا دیا جاتا ہے۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (3464، 3465)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (827)، وابن حبان (826، 827)، و الحاكم (1/501، 512).