کتاب: تحفۃ المتقین - صفحہ 33
59۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات سے پہلے یہ کلمات کثرت سے فرمایا کرتے تھے:
(سُبْحَانَکَ اللٰھُمَ وَبِحَمْدِکَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَيْکَ ،)
فرماتی ہیں : میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھتی ہوں کہ آپ کثرت کے ساتھ کہتے ہیں :
(سُبْحَانَکَ اللٰھُمَ وَبِحَمْدِکَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَيْکَ ،)
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :مجھے اس کا حکم دیا گیا ہے۔پھر آپ نے یہ آیت پڑھی :
﴿ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ جب اللہ کی مدد آگئی اور[ مکہ فتح ہوگیا ]۔‘‘
صحيح: رواه الطبراني في الأوسط – مجمع البحرين (1223).
60۔حضرت سعد بن أبو وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے تو آپ نے فرمایا:
’’ کیا تم میں سے کوئی ہر دن ہزار نیکیاں کرنے سے عاجز ہے؟۔
حاضر صحابہ کرام میں سے کسی پوچھنے والے نے پوچھا :ہم میں کوئی آدمی ہزار نیکیاں کیسے کرسکتا ہے ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو آدمی سُبْحَانَ اللَّهِ سو مرتبہ پڑھتا ہے اس کے لئے ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں یا اس کی ہزار خطائیں مٹا دی جاتی ہیں۔‘‘
[صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2698).]
61۔سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :’’ ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا :
’’مجھے ایسا کلام سکھائیں جسے میں پڑھتا رہوں ۔‘‘ آپ نے فرمایا:
(( لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ اللَّهُ أَکْبَرُ کَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ کَثِيرًا سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَکِيمِ ))